Advertisement

وفاقی حکومت کا مفت عالمی وبا کی ویکسین لگانے کا فیصلہ

ویکسین

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سرکاری سطح پر مفت کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ مختلف بین الاقوامی فارما سیوٹیکل کمپنیوں سے ویکسین کے لیے بات  چیت جاری ہے۔ عوام کو ویکسین مفت لگائی جائیں گی۔

سیکریٹری صحت نے کہا کہ ویکسین کے لیے کسی ایک کمپنی کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

نوشین حامد نے کہا کہ چین سے منگوائی گئی ویکسین کے ٹرائل جاری ہیں۔ 10 ہزار سے زائد رضاکاروں کو ویکسین لگ چکی۔ دو سے تین ہفتوں میں ٹرائل کا مرحلہ مکمل کرلیا جائے گا۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت نے کہا کہ حکومت نے ویکسین کی خریداری کے لیے نجی کمپنیوں کو اجازت دے دی۔ نجی کمپنیوں کو خریداری سے قبل ڈریپ میں رجسٹریشن کروانی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version