Advertisement

پی ایس ایل 6 کا آفیشل سونگ کب ریلیز ہوگا؟ فینز کےلئے خوشخبری

پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل) کے فینز کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا آفیشل گانا آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔

‏ کورونا کے باعث آفیشل گانے کی باضابطہ تقریب کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

پی ایس ایل کے گانے کے لیے نصیبولعل اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے، جبکہ چھٹے ایڈیشن کے گانے میں اسٹنرز بوائز نے بھی گائیکی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا آفیشل گانا ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا سے ریلیز کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )  پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں  شائقین کو میدان میں بلانے کا خواہاں ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے وفاقی ، سندھ  اور پنجاب حکومتوں سے رابطہ کیا ہے۔

پی سی بی نے وفاقی و متعلقہ صوبائی حکومتوں کو پی ایس ایل کے ہر میچ  میں 12 سے 14 ہزار شائقین کی آمد کا پلان بھیجا ہے۔

یاد رہےکہ  کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہیں اور اکثر ممالک میں کھیل کے میدانوں میں  تماشائیوں  کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
ایشیا کپ سے باہر؛ مگر بابراعظم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version