پاکستان میں مزید 1852 افراد میں کورونا کی تشخیص
پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 1852 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 522411 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 1852 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 954 ، اسلام آباد میں 92، بلوچستان میں 10، پنجاب میں 560 ، خیبرپختونخوا میں 210 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 236530 ، بلوچستان میں 18622 ، خیبرپختونخوا میں 63825 ،اسلام آباد میں 40111 ، گلگت بلتستان میں 4887، پنجاب میں 149782 اور آزاد کشمیر میں 8654 مریض موجود ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 954 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 236530 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان میں 10 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 18622 ہوگئی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News