Advertisement

واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کی ڈیڈلائن میں توسیع کر دی

واٹس ایپ

واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا علان کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کی ڈیڈلائن 8 فروری سے بڑھا کر 15 مئی کر دی۔

مزید پڑھیں

واٹس ایپ پالیسی: پاکستان میں پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کی تیاری

واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی دنیا بھر میں متنازع بن چکی...

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے یہ فیصلہ ڈیٹا شیئرنگ سے متعلق صارفین کے خدشات اور متبادل ایپس ’ٹیلی گرام ‘ اور ’سگنل‘ پر صارفین کے تیزی سے منتقل ہونے کے بعد کیا۔

اس حوالے سےواٹس ایپ کا کہنا ہے کہ پالیسی پر نظر ثانی کے لیے صارفین سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل 2021 میں واٹس ایپ میں نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کروا دی گئیں تھی۔

واٹس ایپ میں 5 جنوری سے بہت بڑی تبدیلی کا آغاز ہوگیا تھا جس کا حصہ نہ بننے والے افراد کے لیے اس ایپلیکشن تک رسائی بلاک کر دینے کا کہا تھا۔

واٹس ایپ کے نئے ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کا نفاذ 8 فروری 2021 سے ہوگا اور صارفین کو انہیں لازمی قبول کرنا ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹیفکیشن میں لکھا تھا ہے کہ واٹس ایپ اپنے شرائط و ضوابط اور پرائیوسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کررہی ہے۔

اس نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ صارفین کے ڈیٹا کے حوالے سے کمپنی کا اختیار بڑھ جائے گا اور کاروباری ادارے فیس بک کی سروسز کو استعمال کرکے واٹس ایپ چیٹس کو اسٹور اور منیج کرسکیں گے۔

علاوہ ازیں فیس بک کی جانب سے واٹس ایپ کو اپنی دیگر سروسز سے منسلک کیا جاسکے گا۔

Advertisement

خیال رہے کیونکہ کمپنی نے نوٹیفیکشن میں لکھا تھا جب کوئی صارف میڈیا فائل کسی میسج میں فارورڈ کرے گا، تو ہم اس فائل کو عارضی طور پر انکرپٹڈ فارم میں اپنے سرور پر محفوظ کرلیں گے تاکہ فارورڈز ڈیلیوری کو زیادہ موثر بنانے میں مدد مل سکے’

دوسری جانب واٹس ایپ نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ کس طرح ڈیوائس ، کنکشن اور لوکیشن انفارمیشن کو پراسیس کرتی ہے۔

اسی طرح کمپنی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ڈیوائس کی لوکیشن کو بھی آپ کی اجازت کے ساتھ اس وقت اکٹھا کرتے ہیں، جب آپ ہمارے لوکیشن سے متعلق فیچرز کو استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے ٹرانزیکشن اینڈ پیمنٹس ڈیٹا کے الگ سیکشن کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گوگل نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی
نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی سی ایل کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
تھریڈز صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
گوگل نے انگلش بولنے یا سیکھنے کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version