Advertisement

دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کو ملی بڑی کامیابی

قراقرم ہائی وے

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکے دوران  کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سید رحیم اور سیف اللہ نور سمیت پانچ دہشت گردمارے گئے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابقشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سید رحیم اور سیف اللہ نور بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد کمانڈر سید رحیم 2007سے اب تک 17دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا جبکہ دہشتگرد کمانڈر سیدرحیم میرعلی کے4ملک،3انجینئرزکے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشت گرد کمانڈر سید رحیم میر علی اور وانا میں خود کش سنٹر زکا انچارج تھا اور سید رحیم کو ملک دشمن ایجنسیوں نے ٹارگٹ کلنگ کے لیے دہشت گرد بھرتی کرنے کا ٹاسک دیا تھا جبکہ سیف اللہ سیکیورٹی فورسزپربارودی سرنگوں کےحملوں میں ملوث تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version