Advertisement

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

ایل او سی

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے شدید تبادلے میں پاک فوج کا 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 28 سالہ شہید سپاہی کا تعلق گجر خان سے ہے، دشمن کی فائرنگ کا بہادری کے ساتھ جواب دیتے ہوئے انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان
صدر مملکت آصف زرداری نے تین صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
’’راناثنااللہ، اسحاق ڈارکی کابینہ میں شمولیت سے ن لیگ کی تقسیم کی افواہیں دم توڑگئیں‘‘
قرضے لینے پر مجبور ہیں اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں، وزیراعظم
9مئی کو ریڈ لائن عبور کرنے والے اب مذاکرات کی بات کررہے ہیں، خواجہ آصف
گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا
Next Article
Exit mobile version