واضح رہےکہ پی ڈی ایم 11 جنوری کو مالاکنڈ، 13 لورالائی اور 16 جنوری کو تھرپارکر میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
اس کے علاوہ 23 سرگودھا، 30 سیالکوٹ اور 31 جنوری کو فیصل آباد میں مظاہرہ ہوگا۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا ہےکہ آج کا شو بہت اچھا اورتاریخی ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق بہاول پور ریلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج کا شو بہت اچھا اورتاریخی ہو گا، رکاوٹیں پہلے بھی توڑیں اب بھی توڑیں گے، عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ پر آنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ہم اسلام آباد سے ناجائز قبضہ چھڑانے کے لیے جائز جدوجہد کر رہے ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام پارٹیاں اپنے مؤقف پر قائم اور متفق ہیں، ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پالیسی میں تبدیلی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا جاتا ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے بتا یا کہ 31 جنوری استعفوں کی ڈیڈ لائن ہے اس کے بعد حکمت عملی بنائیں گے،عمران خان نے استعفی نہ دیا تو پی ڈی ایم مشترکہ لائحہ بنائے گی۔
پی ڈی ایم کی بہاولپور میں حکومت مخالف ریلی
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی طرف سے آج بہاولپور میں حکومت مخالف ریلی نکالی جا رہی ہے۔
بہاولپور میں آج پی ڈی ایم کی ریلی کی میزبانی مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کریں گی جبکہ ریلی میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔
مریم نواز لیگی رہنماوں کے ہمراہ بہاولپور پہنچ چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز، مولانا فضل الرحمان ریلی سے خطاب کریں گے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری شریک نہیں ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ریلی 1 بجے شروع ہوگی،جوکہ ڈیرہ اقبال چنڑ سے ہوتی ہوئی لاری اڈہ چوک پہنچے گی، ماڈل ٹاؤن بی اینڈ سی سے ہوتی ہوئی سرائیکی چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔
پی ڈی ایم کے قائدین سرائیکی چوک پر عوام سے خطاب کریں گے۔
ریلی کے لیے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے، ایم پی اے ملک ظہیر کی قیامگاہ کے لان میں پنڈال بنالیا گیا۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے شہر میں موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی۔
دوسری جانب بہاولپور میں ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس اور ممکنہ دہشت گردی خطرات کے باعث ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت ریلی کے ذمہ دار مقامی سیاست دان ہوں گے۔
واضح رہےکہ پی ڈی ایم 11 جنوری کو مالاکنڈ، 13 لورالائی اور 16 جنوری کو تھرپارکر میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
اس کے علاوہ 23 سرگودھا، 30 سیالکوٹ اور 31 جنوری کو فیصل آباد میں مظاہرہ ہوگا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News