Advertisement

حکومت کے ظالمانہ جبر و ظلم کا مقابلہ ضرور کریں گے، نوازشریف

نوازشریف

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کے ظالمانہ جبر و ظلم کا مقابلہ ضرور کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے سیف الملوک کھوکھر کو ٹیلی فون کیا جس میں انھوں نے کھوکھر برادران کی رہائش گاہ گرانے پر حکومتی اقدام کی مذمت کی۔

 رابطے کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتاہے، وہ وقت دور نہیں جب عوام حکومتی ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔

 نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن اور رہنماحکومتی فسطایت سے گھبرانے والا نہیں، حکومت کے ظالمانہ جبر و ظلم کا مقابلہ ضرور کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے مزید کہا کہ کھوکھر برادران کو میرا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے،میں اپنے وفادار ساتھیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

یاد رہے کہ آج ضلعی انتظامیہ نے لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کے کھوکھر پیلس کا ایک حصہ گرا کر 38 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی
پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بڑی خبر آگئی
زہریلادھواں پھیلانےوالی فیکٹریوں پرماحولیاتی تحفظ کےادارےکےچھاپے
کوئی پولیس یا فوج میں جاتا ہے تو اپنی مرضی سے جاتا ہے، محسن نقوی
مسلم لیگ ن میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیشرفت
Next Article
Exit mobile version