Advertisement

حکومت ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے متاثرین نے وزیراعظم عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ کر 22 کروڑ عوام کے دل جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے، شہدا کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جے آئی ٹی اور کمیشن آزادانہ تحقیقات کر کے جلد رپورٹ پیش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ کی روشنی میں مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناتھا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے جبکہ نادان اپوزیشن اپنی مفاد پرست گھٹیا سیاست کے ذریعے مسلسل غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نزدیک ملکی مفاد ہر صورت مقدم ہے، قومی مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینا ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version