Advertisement

انگلینڈ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ

برطانیہ

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے برطانیہ میں ایک بار پھر سے لاک ڈائوں نا فذ کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے با قاعدہ طور پر انگلینڈ میں کل سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاک ڈائون کل سے فروری کے وسط  تک نا فذ کیا گیا ہے تاہم تعلیمی ادارے بند ہوں گے اورآن لائن کلاسز کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نئی پابندیاں مارچ میں نافذ اقدامات سے بھی زیادہ سخت ہوں گی۔

لوگ صرف اسی صورت میں گھروں سے باہر نکل سکیں گے جب بہت زیادہ ضروری ہو، مخصوص مشروبات ٹیک آوے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement

 غیر ضروری کاروباری مراکز، ریسٹورنٹس، بیوٹی سیلون، آوٹ ڈور ورزش، گولف کورٹس اور ٹینس کورٹس بند رہیں گے جبکہ اجتماعی کھیلوں اور سیر و تفریح کے مراکز بھی بند رہیں گے۔

بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، نئے قسم کے کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا، جتنا ممکن ہو لوگ گھروں سے کام کریں

دوسری جانب اسکاٹ لینڈ میں آج رات بارہ بجے سے دوسری بار مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہو جائے گا۔

کورونا سے برطانیہ میں مزید 400 اموات کے بعد مجموعی تعداد 75 ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی۔ ایک ہی روز میں مزید 58 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہو گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version