Advertisement

ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ، فردوس عاشق اعوان

فردوس

معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہر میگا سکینڈل میں ظل سبحانی کے کارندے نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قوم کے اربوں روپے لوٹے ہیں پی ڈی ایم کے گٹھ جوڑ میں ایک چہرہ بھی ایسا نظر نہیں آۓ گا جس نے عوامی وسائل پر نقب زنی نہ کی ہو۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور میں لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے، وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت تھی عوامی سپورٹ کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے اور سیاسی دباؤ سے بالاتر ہو کر پنجاب میں سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا جائے۔

معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے 181 ارب مالیت کی ہزاروں ایکڑ اراضی واہگزار کروائی گئی ہےاورپنجاب کا شاہی خاندان ان قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتا رہاہے۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچاس ایسے افراد ہیں جنیوں نے ریاست کی پراپرٹی کو گدھ بن کر نوچا ان پچاس افراد میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو عوامی مسائل کے حل کے لئے ٹی وی سکرین پر مگرمچھ کے آنسو روتے ہیں ان میں جاوید لطیف اور خرم دستگیر کے والد فہرست ہیں۔

Advertisement

 معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کھوکھر برادران پچاس پچاس لاکھ روپے کے پرس راجکمہاری کو گفٹ کیا کرتے تھے38 کینال اراضی ان قبضہ مافیا سے واہگزار کارروائی کی گئی ہے جبکہ سیالکوٹی ٹھگ نے 62 کینال کی اراضی ہتھائی یہ زمین پارک کے نام پرلی گئی جسے کینٹ ہاوسنگ سوسائیٹی میں شامل کیا ، اس اراضی کو اپنی بیگم اور بیٹے اسد کے نام کروائا اوراس اراضی سے اربوں روپے کمائے گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version