Advertisement

پیپلزپارٹی بول کے ساتھ کھل کر کھڑی ہوگئی

پیپلزپارٹی بول کے ساتھ کھل کر کھڑی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و ایم این اے شازیہ مری نے پیمرا کے بول کے خلاف ہتھکنڈوں کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بول نیوز کی نشریات پر پیمرا کی طرف سے لگائی گئی پابندی کی سخت مذمت کرتی ہے، پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔

نے کہا کہ چیئرمین پیمرا نے غیرآئینی اقدام کرکے بول کے خلاف اقدام اٹھایاہے، وفاقی حکومت یاد رکھے اسی میڈیا نے انکے دھرنوں کی پذیرائی کی تھی،

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا کہ پیمرا بول نیوز کو مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہاہے۔

رکن سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی ندا کھوڑو نے کہا کہ پیمرا کی طرف سے بول کی بندش کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کیا کہ چیئرمین پیمرا بول نیوز کے خلاف غیرآئینی و غیرقانونی اقدامات فوری واپس لیں، چیئرمین پیمرا بول نیوز کے خلاف زیادتی بند کریں۔

Advertisement

ندا کھوڑو نے کہا کہ بول کو فوری آن ایئر کیاجائے، ورنہ چیئرمین پیمرا کے خلاف سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائینگے۔

سابق صوبائی وزیر، جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن جاوید ناگوری نے کہا کہ ہٹلر جیسے سیاستدانوں نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کو صلب کیا ہے،یہ نا اہل حکمران ہیں، چینی آٹا مہنگے ہوگئے، اس سچ کو دکھانے کی پاداش میں بول کو بند کرنا قبول نہیں، پیپلزپارٹی سچ اور حقائق دکھانے پر بول نیوز کے ساتھ کھڑی ہے

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کٹھ پتلی ہیں،بول نیوز کے خلاف پیمرا کا اقدام بدنیتی پر مبنی ہے، بول کو بولنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

صوبائی وزیر آئی ٹی سندھ تیمور تالپور نے بول نیوز سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کے بول نیوز کے خلاف غیرآئینی اقدامات پر سخت احتجاج کرتاہوں، بول کو بند کرنا اور جرمانہ غیرقانونی غیرآئینی ہیں، بول نیوز پیمرا اور حکومت کے پریشر میں نہیں آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version