Advertisement

مچھ میں پیش آنیوالے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ مچھ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کا کہناہے کہ سانحۂ مچھ کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ سانحۂ مچھ میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے ورثاء کے مطالبے پر وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ جائیں گے۔

خیال رہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے مچھ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے پر20لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  پولیس کا کہناہے کہ  تحصیل مچھ ڈسٹرکٹ بولان کے علاقے گشتری میں3 جنوری کو کان کنوں پر نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں 10بے گناہ کان کن جان بحق ہو گئے تھے جس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نصیرآباد میں درج کرلیاگیاہے۔

Advertisement

 واقعہ میں ملوث ملزمان کےگرفتاری کیلئے مدد کرنے والوں کیلئے حکومت بلوچستان نے 20لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مدد کرنے والے کانام صیغہ راز میں رکھاجائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version