Advertisement

قرضوں کے نام پر عوام سے جھوٹ بولا جا رہا ہے، پرویز رشید

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ قرضوں کے نام پر عوام سے جھوٹ بولا جا رہا ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ علی زیدی نام کے وزیر گزشتہ سیشن میں شیری رحمان کی تقریر کے دوران جھومتے جھامتے چلے گئے، آج بھی شیری رحمان تقریر کر رہی تھی توخوفزدہ تھا کہ کوئی وزیر جھومتا جھامتا سامنے آ جائے گا، اربوں روپے جعلی کمپنیوں کو دینے پڑے لیکن اپوزیشن کو بدنام کرنا حکومت کا مقصد ہے، گلگلت بلتستان کے الیکشن میں آزاد امیدواروں کو منتخب کروایا گیا،  مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی کو گلگت کی عوام نے ووٹ نہیں دیا، عوام نے جس جماعت کو ووٹ نہیں دیا انکی گلگت بلتستان میں حکومت بنوا دی جاتی ہے،  پھر انہیں سلیکٹڈ حکومت کہنے پر کسی کو برا نہیں ماننا چاہئے، ہر الیکشن میں ضرور کوئی نا کوئی کھیل کھیلا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال وزیراعظم نے قرضہ کمیشن تشکیل دیا تھا، قرضہ کمیشن نے ماضی کی حکومتوں کے قرضوں کی تفصیلات قوم کو سامنے رکھنے کی ذمہ داری دی گئی تھی، ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود اس کمیشن کی رپورٹ نہیں آ سکی، عوام کو قرضوں کی تفصیل سے آگاہ کیا جائے، قرضوں کے نام پر عوام سے جھوٹ بولا جا رہا ہے، قرضہ کمیشن پیپلز پارٹی اور ن لیگ کیساتھ تحریک انصاف کے دور کے قرضوں کی تفصیلات سامنے لائے، پی ٹی آئی کی حکومت سے قبل 30 ہزار ارب کے قرضے لئے گئے، تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد قرضے 45ہزار ارب تک پہنچا دئیے گئے، جتنا قرضہ پاکستان کی تاریخ میں لیا گیا اسکا آدھا قرضہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں لیا، موجودہ حکومت قرضہ لیکر آٹا، چینی، بجلی، گیس سمیت ملنے والا قرضہ بھی کھا گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی منظوری دے دی
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری، ذرائع
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
Next Article
Exit mobile version