Advertisement

فواد عالم کراچی ٹیسٹ کا ہیرو، سابق کپتان انضمام الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے فواد عالم کو کراچی ٹیسٹ کا ہیرو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

فواد عالم کے ’ارطغرل غازی‘ کے انداز میں جشن منانے کے پیچھے کیا راز ہے؟ فواد عالم نے راز بتا دیا

فواد عالم کا سنچری کے بعد جشن منانے کا انداز ہر کسی...

پاکستان افغان امن عمل کیلئے جو کچھ کرسکتا ہے، کررہا ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگوں کے گزشتہ...

اس حوالے سے انضمام الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فواد عالم نے ہر گیند کو ٹھیک طریقے سے کھیلا، ان کی اننگز کی وجہ سے جنوبی افریقا کی ٹیم مشکل میں آگئی ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ وکٹ اب اسپنرز کو زیادہ مدد کرے گی، یاسر شاہ اور نعمان علی وکٹیں لیں تو اچھے نتائج آئیں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل فواد عالم کا سنچری کے بعد جشن منانے کا انداز ہر کسی پسند آیا تاہم شاہد آفریدی بھی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ فواد عالم نے جنوبی افریقا کیخلاف سنچری بناکر شاندار اننگز کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس ضمن میں شاہد آفریدی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان کرکٹ کی ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں فواد عالم نے سنچری اسکور کی۔

شاہد آفریدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فواد عالم کی زبردست پرفارمنس پر اُن کی تعریف کی۔

سابق کپتان نے ؤ کہا کہ ’فواد عالم کی ایک اور شاندار اننگز نے پاکستان کے لیے خوبصورت انداز میں کھیل ترتیب دیا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ فواد عالم کے لیے ضرورت سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے کا ایک حقیقی اور سنہرا موقع ہے۔‘

Advertisement

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’اُمید ہے کہ لڑکے اس شاندار موقع کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔‘

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے پہلے نیوزی لینڈ اور اب جنوبی افریقا کے خلاف سنچری بناکر ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کے انداز میں جشن منایا۔

واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز فواد عالم نے جنوبی افریقا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی، ان کی 109 رنز کی اننگز میں 9 چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version