Advertisement

بل گیٹس کی عالمی وبا سے متعلق ایک اور بڑی پیشگوئی

عالمی وبا کورونا وائرس کا کب تک خاتمہ ہو گا اس کے بارے  میں کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا تاہم مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اس حوالے سے نئی پیشگوئی کی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں مائیکروسوفٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ اگلے 4 سے 6 ماہ وبا کے بدترین ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 4 سے 6 ماہ دنیا کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثر ہونے والی ہے۔

یہ پیشگوئی بل گیٹس کی جانب سے ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب کورونا کی روک تھام کے لیے ویکسین تیار کر لی گئی ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک میں اس کا استعمال بھی شروع کیا جاچکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایولوشن نے 2 لاکھ اضافی اموات کی پیشگوئی کی ہے۔

Advertisement

مائیکرو سافٹ کے بانی نے خبردار کیا کہ موسم سرما کے مہینے بدترین ثابت ہوسکتے ہیں اور اس کے بعد حالات میں تبدیلی آسکتی ہے اور 2021 کے اختتام تک ہی حالات ماضی کی طرح معمول پر آسکیں گے۔

بل گیٹس نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے ہر کونے سے وائرس کے خاتمے کے بعد ہی وبا کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا، تو حالات 2022 کی پہلی ششماہی سے قبل معمول پر نہیں آسکیں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم اصولوں پر عمل کریں یعنی فیس ماسک پہنیں اور سماجی دوری کے اقدامات پر عمل کریں تو متعدد اموات کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں

بل گیٹس کی لاک ڈاؤن سے متعلق بڑی پیشگوئی

عالمی وبا کورونا وائرس کا کب تک خاتمہ ہو گا اس کے...

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version