پی آئی اے کا فضائی میزبان پر اسرار طور پر لاپتہ

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا فضائی میزبان رمضان گل پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق فضائی میزبان رمضان گل اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 798 سے ٹورنٹو پہنچا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئر پورٹ اتھارٹی کو میزبان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دے دی ہے۔
خیال رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لے لیا ہے۔ پی آئی اے کے مطابق فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین ایمیگریشن اتھارٹی کو بھی فضائی میزبان کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
ترجمان پی ائی اے کے مطابق فضائی میزبان جنرل ڈکلئیریشن پر کینیڈا جاتے ہیں، واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

