Advertisement

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم کو خط، چینی کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ

چینی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں کم کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا گیا ہے جس میں ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کے عزائم کی مکمل حمایت کی ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ چینی کے مناسب داموں فروخت کے لیے ایسوسی ایشن آپ کے عزائم کی مکمل حمایت کرتی ہے تاہم چینی کی بڑھتی قیمت سے متعلق چند حقائق آپ کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ حکومتی احكمات کے مطابق اس سال کرشنگ عمومی تاریخ (30 نومبر) سے 15-20 روز قبل شروع کی گئی جس کے باعث گنے سے کی جانے والی ریکووری انتہائی کم رہی اور ملک تقریبا 3 لاکھ ٹن چینی سے محروم ہوا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ گنے کی خرید و فروخت میں مڈل مین کو دخل اندازی کی اجازت قطعاً نہیں دی جائے گی اور کہا گیا تھا 200 روپے فی من گنے کی قیمت یقینی بنائی جائے گی۔

Advertisement

خط میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی عوام کو چینی 75 روپے فی کلو کے مناسب ریٹ پر دستیاب ہو گی تاہم تمام صوبوں کے کین کمیشنرز مڈل مین کا کردار ختم کرانے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔

شوگر ایسوسی ایشن کا خط میں بتایا گیا ہے کہ گنے کی فی من قیمت 270 سے 300 روپے تک پہنچ چکی ہے تاہم چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے خط میں گزارش کی گئی ہے کہ محترم وزیر اعظم، ہماری آپ سے درخواست ہے کہ شوگر ملز کو گنے کی حکومتی مقرر کرده قیمت پر فراہمی یقینی بنائیں تاکہ چینی کی قیمت نیچے لائی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version