Advertisement

لیجنڈ امریکی ٹی وی ہوسٹ لیری کنگ عالمی وبا کے باعث چل بسے

امریکی لیجنڈ ٹی وی اور ریڈیو ہوسٹ لیری کنگ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 87 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیری کنگ گزشتہ ایک ماہ سے کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں داخل تھے جہاں  ان کا علاج جاری تھا۔

خبرایجنسی کے مطابق لیری کنگ کا منفرد انداز ان کی شخصیت کا خاصہ تھا جس کے باعث وہ کافی مقبول تھے،انہیں پچاس ہزار سے زائد انٹرویوز کرنے کا اعزاز حاصل ہے، لیری کنگ کے حوالے سے مشہور تھا کہ وہ اپنے انٹرویوز کے لیے کوئی خاص تیاری نہیں کرتے تھے۔

لیری کنگ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی دوست تھے، تاہم ایک مرتبہ 2019 میں ڈونلڈ ٹرمپ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ ٹرمپ نہیں جنہیں میں جانتا تھا۔

خیال رہے کہ لیری کنگ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این پر سب سے زیادہ شو ہوسٹ کرنے کا گینز ریکارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد صادق خان کا ووٹرز سے اظہارِ تشکر
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
لوگوں کے حق خودارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے، منیر اکرم
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمندوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version