Advertisement

مسلمانوں کو تدفین کی اجازت دینے پر سری لنکن حکومت کے شکرگزار ہیں، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ

وزیر خارجہ نے کہاہےکہ پاکستان سری لنکا کی قیادت کا شکرگزار ہے کہ انہوں نے کوویڈ 19 کے متاثرین کے لئے تدفین کی اجازت دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ درحقیقت باہمی افہام و تفہیم ، احترام اور انسانیت کے یہی اصول ہیں جو پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات کو ترقی اور خوشحالی میں لائیں گئے۔

Advertisement

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹوئٹ کی اور کہاکہ سری لنکا کی حکومت کے سرکاری نوٹیفکیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں،جو کوویڈ 19 میں مرنے والوں کے لئے تدفین کے اختیار کی اجازت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کا دو روزہ دورہ کیا جو گزشتہ روز ختم ہوا ہے، دورے کے دوران عمران خان نے سری لنکن صدر، وزیراعظم اور تجارتی وفود سے ملاقاتیں کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version