پی ایس ایل 6: غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں شرکت کیلئے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کا میلہ سجنے میں اب کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں،میگا ایونٹ کے لیے کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی چاڈوک والٹن ، کولن انگرام، افغان کرکٹر نور احمد اور ہیڈ کوچ ہرشل گبز کراچی پہنچ گئے۔
دوسری جانب ملکی کھلاڑیوں نے بھی کراچی پہنچنا شروع کردیا ہے، وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق ، کامران اکمل، محمد عرفان اور دیگر کھلاڑیوں نے کراچی میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ٹیمیں 15فروری سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔
پی سی بی نے پی ایس ایل کے میچز کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ہفتے سے جمعرات تک ڈے میچز کا آغاز دوپہر 2 بجے اور نائٹ میچز شام 7 بجے ہوں گے جبکہ جمعے کو ہونے والے ڈبل ہیڈر کا پہلا میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔
Celebrate the groove of our HBL PSL cricketers with the launch of the official #HBLPSL6 Anthem #GrooveMera
Watch full video on YouTube: https://www.bolnews.com/urdu/latest/2021/02/147713/amp/#MatchDikhao pic.twitter.com/jYaAFiV5ZS
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 6, 2021
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News