پاوری گرل کی پاور: باکسر عامر خان کی اہلیہ بھی وائرل ڈائیلاگ کی دیوانی نکلی

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی اہلیہ بھی پاکستانی پاوری گرل کے وائرل ڈائیلاگ کی دیوانی نکلی۔
پاکستان میں گزشتہ ہفتے 6 فروری کو ایک یوٹیوبر و ولاگر لڑکی دانانیرکی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ اس کے چرچے اب دنیا کے مختلف ملکوں میں بھی ہو نے لگے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام پرعالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے بھی شوہر کے ہمراہ ’پاوری ویڈیو‘ شیئر کی۔
باکسر عامر خان کی اہلیہ نے پاوری گرل دانا نیر کا منفرد انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ میں ہوں، یہ میرے شوہر ہیں اور ہم لاک ڈاؤن میں پاگل ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

