Advertisement

مریم نواز کا بیرون ملک جانے کی اجازت نہ مانگنے کا بیان، حقیقت سامنے آگئی

مریم نواز

مسلم لیگی رہنما مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اجازت نہ مانگنے کے بیان کی حقیقت سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نا ئب صدرمریم نواز کا لندن جانے کےلیے ایک سینیر وفاقی وزیر سے مسلسل رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وفاقی وزیر سے درخواست کی ہے کہ میں اپنے والد کے پاس جانا چاہتی ہوں کوئی راستہ نکالیں۔

اس سلسلے میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے انھیں میری ضرورت ہے، سیاست تو بعد میں بھی ہوتی رہے گی والد کی زندگی اہم ہے۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ایک بار پھر بیرون ملک جانے کا عندیہ دیا ، شریف خاندان کی ہر بیماری کا علاج صرف بیرون ملک روانگی ہے ، اس بار جو بھی علاج ہو گا وہ پاکستان میں ہی ہوگا۔

Advertisement

واضح رہےکہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ کیاہےای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے حکومت کو درخواست نہیں دوں گی ، میں اس حکومت کوبالکل نہیں کہوں گی کہ میرانام ای سی ایل سے نکالیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version