بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی پر فرد جرم عائدکردی

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید کیے جانے والے حریت رہنماؤں کےخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کا سلسلہ رُک نہ سکا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی جیل میں 3 سالوں سے قید خاتون حریت پسند رہنما آسیہ اندرابی پر بھی بھارتی عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کردی گئی۔
بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنما آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین پر بغاوت اور دہشت گردی کی وارداتوں سے متعلق سازش کرنے کا کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ بھارتی قید کاٹ رہی ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

