Advertisement

وزیراعظم کل جہلم کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہونگے

وزیراعظم عمران خان کل جہلم کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر فواد چوہدری، معاون خصوصی ملک امین اسلم اور زلفی بخاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جہلم اور چکوال کے علاقوں میں دو نئے نیشنل پارکس کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع  نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نیشنل پارک سالٹ رینج اور نیشنل پارک ٹلہ جوگیاں کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سالٹ رینج اور ٹلہ جوگیاں نیشنل پارکس کا رقبہ 13 ،13 ہزار ایکٹر پر مشتمل ہے، ٹلہ جوگیاں میں ہزاروں سال پہلے ہندوجوگی “چلہ”کاٹنے آتے تھے، سالٹ رینج اور ٹلہ جوگیاں کی تاریخ بابا گورو نانک اور بدھا سے جڑی ہے۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو سالٹ رینج کی لاکھوں پرانی تہذیب پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم ڈومیلی تقریب میں بریفنگ دیں گے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان “نندیاں” میں پرانا قلعہ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے، وزیر اعظم کے افتتاح کے بعد البیرونی رداس کو عوام کے لئے کھولا جائے گا۔

خیال رہے کہ جہلم اور چکوال میں مذہبی مقامات کھولنے سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا، وزیر اعظم عمران خان نے آثار قدیمہ کو محفوظ بنا کر سیاحت کے لئے کھولنے کی ہدایات دے رکھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version