اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں، شبلی فراز

وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہناہے کہ اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہیں جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں
وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ چِت بھی میری ، پَٹ بھی میری ، اَنٹا میرے باپ کا ، اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہے جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں، الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا، ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد، خودمختار اور فعال ہے۔
انھوں نے کہا کہ کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج، اس اِدارے کے حامی بن گئے ہیں، بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے۔
Advertisementاپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے ۔ کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اْس اِدارے کے حامی بن گئے ہیں۔ بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) February 26, 2021
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

