وزیر اعلیٰ پنجاب کا راجن پور کے لیے بڑے پیکج کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جنوبی پنجاب کے شہر راجن پور کی ترقی کے لیے 20 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راجن پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے علاقے کے لیے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلان کرتے ہوئے کہناہے کہ ترقیاتی پیکج عوام کا حق ہے، کوئی احسان نہیں، پس ماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اوّلین ترجیحات میں ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ راجن پور میں 804 ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں، ان منصوبوں کو تقریباً 20 ارب کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناہے کہ ترقیاتی پراجیکٹس کو آئندہ 2 برس میں مکمل کرایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

