Advertisement

جدید کیمروں کی مدد سے لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج دوبارہ شروع کی جائے گی

کےٹو پر سرچ آپریشن :جدید کیمروں کی مدد سے لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج دوبارہ شروع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کےٹو پر سرچ آپریشن میں لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج دوبارہ شروع کی جائے گی ، سرچنگ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو جدید کیمرے فراہم کر دیئے گئے، آج موسم میں بہتری کی امید ہے۔

علی سد پارہ سمیت 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے زمینی راستے سے مقامی کوہ پیماؤں کی 6 رُکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کےٹو پر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن پانچویں دن میں داخل ہوگیا ، لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج دوبارہ شروع کی جائے گی، گزشتہ روزموسم کی خرابی کےباعث ریسکیوآپریشن معطل رہا۔

Advertisement

زمینی ریسکیو ٹیم فضائی مشن کی رہنمائی میں ڈیتھ زون تک پہنچنے کی کوشش کرے گی، زمینی ریسکیو ٹیم کا آج کمشنر آفس میں خصوصی اجلاس ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آج موسم میں بہتری کی امید ہے، کے ٹو پر برفباری رک چکی ہے،موسم ابرآلوداورسرد ہے، برفیلی ہواؤں کادباؤ بدستور موجود ہے اور درجہ حرارت آج بھی منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈتک گرچکا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدعلی سدپارہ اورٹیم جمعےکےدن سےلاپتہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version