Advertisement

ہم نے ثابت کیا کہ ہم پر سیلکٹیڈ ہونے کا الزام درست نہیں، مشتاق غنی

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ کے پی کے اسمبلی کی نشست پر ہار کوئی اپ سیٹ نہیں، حکومت ہوتے ہوئے مشینری سے الیکشن جیتنا مشکل نہیں ہوتا مگر ہم نے الیکشن کے عمل کو فری اینڈ فیئر بنایا۔

تفصیلات کے مطابق بھلوال میں فضل الرحمان وزیر مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشتاق غنی کا کہناتھا کہ ضمنی انتخابات میں دوسیٹیں ہم جیت گئے اور دو اپوزیشن اتحاد جیت گیا، ہم نے ثابت کیا کہ ہم پر سیلکٹیڈ ہونے کا الزام درست نہیں پہلے بھی الیکشن درست ہوئے اور اب بھی انتخابی عمل صاف وشفاف تھا۔

مشتاق غنی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کی ووٹنگ کا سسٹم درست نہیں وزیراعظم یہی بات سامنے لائے انڈر ٹیبل لین دین الیکشن کمیشن کیسے پکڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں نظریاتی ورکرز کو ٹکٹ دیئے یہ سفید پوش لوگ ووٹ کیسے خریدیں گے۔

مشتاق غنی نے کہا کہ دوسری جانب سرمایہ داروں کو ٹکٹ دیئے گئے، لوگ ووٹ خریدنے کے لئے نوٹوں کی بوریاں لئے پھر رہے ہیں،

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ماضی میں ووٹ کی فروخت پر اس وقت سخت ایکشن لیا تھا جب اسمبلی کے ہمارے ممبران کی تعداد آج کے مقابلے میں بہت کم تھے اور 20 ممبران کو نکالنے سے حکومت ڈگمگا گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو اسیکنڈل کا مستقبل کیا ہے کچھ پتہ نہیں۔ پی ڈی ایم کی تحریک میں زور نہیں مریم صاحبہ باہر جانے کے لئے کوشاں ہیں اور پھر تحریک وہ چلتی ہے جنکا کوئی نظریہ ہو،پی ڈی ایم تو بے روزگار سیاستدانوں کا ٹولہ ہے 5 سال لمبا عرصہ ہوتا ہے یہ جلسے جلوس خود کو سیاست میں ان رکھنے کے لئے کر رہے ہیں۔

اسپیکر کے پی کے نے کہا کہ مہنگائی کی بڑی وجہ سابقہ حکومت کی وہ مہنگائی کی بارودی سرنگیں ہیں جو وہ چھوڑ کر گئے،حکومت مہنگائی کے خاتمے اور معاشی خوشحالی کے لئے جو اقدامات کر رہی ہے اس کے مثبت اثرات سے عوام جلد مستفید ہونگے۔

کے پی کے اسپیکر نے مزید کہا کہ انکم ٹیکس اصلاحات لائی جا رہی ہیں، ٹیکس نیٹ ورک بڑھنے سے ہی ملک خوشحال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتوں کے پاس تحریک عدم اعتماد لانے کا جمہوری طریقہ موجود ہے وہ زور آزمانا چاہتے ہیں تو آزما کر دیکھ لیں ۔

قبل ازیں انہوں نے امن کونسل بھلوال کے سرپرست حاجی فضل الرحمان وزیر کی وفات پر اظہار تعزیت بھی کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version