بالی ووڈ کی اداکارہ بھی سجل علی کی خوبصورتی سے مُتاثر
پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی کے پاکستان کے لوگ تو دیوانے...

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی لڑکی آمنہ عمران ایشوریا رائے سے اس قدر ملتی ہیں کہ کوئی بھی باآسانی انہیں ایشوریا سمجھ کر دھوکہ کھاجائے گا۔
آمنہ عمران نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے ہی انداز میں تصاویر کھینچ کر لگائی ہوئی ہیں۔
پاکستانی بلاگر آمنہ عمران کی تصاویر سامنے آنے کے بعد پورے بھارتی میڈیا میں ایشوریا سے ان کی مماثلت کے چرچے ہورہے ہیں۔
بھارتی شوبز ویب سائٹ پر آمنہ عمران کی تصاویر چھائی ہوئی ہیں جہاں ہر کوئی انہیں ایشوریا کا ہم شکل قرار دے رہا ہے۔
واضح رہے پاکستان سے تعلق رکھنے والی آمنہ عمران در اصل بیوٹی بلاگر ہیں جن کے انسٹاگرام پر تقریباً 6 ہزار سے زائد فالورز ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News