Advertisement

جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں

عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے دور افتادہ مقام ماڑی، کوہ سلیمان اور چولستان میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا کر سیاحت کو فروغ دیا جائے گا، ان اقدام سے علاقے کی قسمت بدلے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی کے لئے لاہور کی طرز پر ان علاقوں میں انڈر گراؤنڈ سٹوریج واٹر ٹینک بنانے کا جائزہ لیا جائے گا، ہماری توجہ پسماندہ علاقوں پر مرکوز ہے، اب کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام پسماندہ علاقوں کی یکساں ترقی پاکستان تحریک انصاف کا نصب العین ہے، ماضی میں جنوبی پنجاب کے فنڈز کو بعض مخصوص شہروں پر خرچ کیا گیا، جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے،اب جنوبی پنجاب کے فنڈز نہ کسی دوسرے شہر منتقل ہو سکتے ہیں اور نہ ہی ان فنڈز کو کسی اور منصوبے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، ترقی کا سفر چند مخصوص شہرو ں سے نکل کر پنجاب کے پسماندہ علاقوں تک پہنچ چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version