Advertisement

پاکستان، سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پر عزم ہے، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ

وزیراعظم عمران خان  کے دورہ سری لنکا کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سری لنکن ہم منصب ڈائنش گناوردنا کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرا خارجہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے حامل کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سری لنکن ہم منصب نے سری لنکا آمد پر وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ، گذشتہ کئی دہائیوں پر محیط دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے اور وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ دورہ اسی عزم کا اظہار ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Advertisement

  انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کی انسانی وسائل کی ترقی، سیکیورٹی تعاون ، دہشتگردی کے خلاف جنگ، ترقی اورخوشحالی میں ایک قابل فخرشراکت دارکے طورپرکھڑاہے۔

اس موقع پرسری لنکا کے وزیر خارجہ ڈائنش گناوردنا نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اور تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version