بختاور بھٹو کی مہندی کے دوپٹے پر کیا لکھا تھا؟ تفصیلات جاری

گزشتہ روزسابق صدر آصف ذرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری نے انسٹاگرام پرمہندی کی تصویر شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی وائرل ہو گئی۔
مہندی کی تقریب کی تصویر کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ بختاور بھٹو کا مہندی کا لباس ڈیزائنر زارا شاہجہاں نے تیار کیا تھا۔
دوسری جانب ڈیزائنر زارا شاہجہاں نے بھی انسٹاگرام پوسٹ میں بختاور بھٹو کے مہندی کے لباس کی تصویر اور اسکی تفصیلات سے متعلق ایک پوسٹ جاری کی۔
ڈیزائنر زارا شاہجہاں نے انسٹاگرام پوسٹ میں بختاور بھٹو کے مہندی کے دوپٹے کی تصویر شیئر کی جس پر ایک اردو نظم ‘وہ لڑکی لال قلندر تھی‘ کے اشعار سے کڑھائی ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق یہ نظم ان کی والدہ، سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے لیے پڑھی جاتی ہے۔
تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ بختاور بھٹو نے اپنی منگنی کی طرح شادی کے لباس کو منفرد بنانے کے لیے کچھ تفصیلات شامل کروائیں۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے محسوس ہوا کہ وہ اپنی والدہ سے بہت زیادہ قریب تھیں اور چاہتی تھیں کہ والدہ ان کی شادی کا حصہ ہوں، بختاور بھٹو نے خاص طور پر دوپٹے پر کڑھائی کا کہا تھا۔
ڈیزائنر زارا شاہجہاں نے بتایا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ بختاور بھٹو کے ساتھ کام کیا تھا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ میں نے جتنی بھی دلہنوں کے ساتھ کام کیا ، ان میں بختاور بہت متحمل مزاج تھیں۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی رسم حنا کی مرکزی تقریب 27 جنوری کو ہوئی تھی اور اجرک کے ڈیزائن کی ان کی مہندی کوبھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News