Advertisement

کشمیر کا سفیر بن کر پوری دنیا میں آواز بلند کروں گا،وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیرکا سفیر بن کر پوری دنیا میں آواز بلند کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کوٹلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار استقبال پر شکریہ اداکرتاہوں، دنیا نے کشمیر کے لوگوں سے ایک وعدہ کیا تھاوہ پورا نہیں ہوا جبکہ اقوام متحدہ نے بھی اپنا حق ادا نہیں کیا ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کے لوگ پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے جبکہ پاکستان کشمیریوں کو حق دیگا کہ آپ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے تمام مسلمان ممالک اور ساراپاکستان آج مقبوضہ کشمیر کے عوام کےساتھ کھڑا ہے جبکہ مجھ میں جتنی بھی ہمت ہوئی ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم ہورہے ہیں جبکہ جدوجہد آزادی کیلئے ایک لاکھ سے زائد کشمیری قربانی دے چکے ہیں اور اب میں سفیر بن کر کشمیریوں کی آواز پوری دنیا میں بلند کروں گا۔

Advertisement

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آر ایس ایس نے ہمیشہ اپنے ہی ملک کا نقصان کرایا، نریندر مودی سے کہتا ہوں طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، بھارت9لاکھ فوج لے آئے لیکن کشمیری غلامی قبول نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں آج کسان احتجاج کررہے ہیں ، نریندر مودی سے کہتا ہوں مسئلہ کشمیر ہمارے ساتھ مل کر حل کریں، مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیراعظم سے پھر سےبات کرنے کو تیار ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق ملے اور پوری کوشش ہے کہ تمام پاکستانیوں کو اکٹھا کروں جبکہ اپوزیشن نے جہاں بھی لانگ مارچ کرنا ہے کریں، میں مدد کروں گا لیکن میں کبھی بھی بڑے ڈاکوووَں کو این آر او نہیں دوں گا۔

 وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کےعوام کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہیں، ہر فورم پرکشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہوں گا جبکہ پاکستان کشمیریوں کو آزاد رہنے یا پاکستان کاحصہ بننےکا حق دےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version