حکومت نے پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو آفیسرگیپکو کی تعیناتی کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو آفیسرگیپکو کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے اشتہار جاری کرکے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں ہیں جس میں تین سالہ کنٹریکٹ پر پرائیویٹ سی ای او بھرتی کرنے کیلئے مختلف شرائط رکھی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسرگیپکو کیلئے 20 سال انتظامی معاملات کا تجربہ اور10 سال پاور سیکٹر میں تجربہ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق گیپکو کے پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کیلئے 55 موجودہ اور سابق افسران میدان میں آگئےہیں۔
اس کے علاوہ گیپکو کے موجودہ سی ای او سمیت20 افسران نے بھی درخواستیں دے دیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

