Advertisement

کابینہ اجلاس، متبادل تنازعاتی حل ایکٹ کے تحت غیرجانبدرانہ پینل کی تعیناتی کی منظوری

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متبادل تنازعاتی حل ایکٹ کے تحت غیرجانبدرانہ پینل کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ  کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں کورونا کی تازہ صورتحال پر غور جبکہ کورونا کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے آئی پی پیز اور دیگر متبادل تنازعاتی حل ایکٹ کے تحت غیرجانبدرانہ پینل کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

دوران اجلاس کابینہ کی جانب سے وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت بسوں کی آپریشنل پالیسی کی منظوری دی گئی ہے جبکہ کابینہ نے ای سی سی کے 28 جنوری کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی ہے۔

کابینہ نے سی پیک سے متعلق کمیٹہ کے26 جنوری کے فیصلوں سمیت کمیٹی برائے قانونی مقدمات کے 21 جنوری کے فیصلوں کی بھی توثیق کی ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں دوران اجلاس اے ایچ ایس انٹرنیشنل ائیر لائن کےلائسنس کی تجدید نو سمیت تاریخی یادگاروں کو محفوظ بنانے کےلئے انڈیا سے مخصوص پتھر منگوانے کی معاملہ موخر کیا  گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا احتیاط کی ضرورت ہے اور اسکے علاوہ ویکسین کے لیے ترجیحات متعین کردی ہیں جو کہ کسی بھی تفریق کے بغیر لگائی جائے گی۔

وزیراعظم نے وزرا کو پارلیمان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہپارلیمان کو مضبوط کریں جمہوریت مضبوط ہوگی اسی لئے تمام وزرا قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاسوں میں شرکت کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version