Advertisement

پاکستانی ٹیم کا نیا ریکارڈ، 100 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کرعالمی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں یہ فتح ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میں 100ویں فتح ہے۔

پاکستانی ٹیم نے 163 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

قومی ٹیم دنیا کی وہ واحد ٹیم ہے جس نے 100 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں جبکہ اب تک کوئی ٹیم یہ سنگِ میل عبور نہیں کر سکی ہے

پاکستان کے بعد سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی ٹیم بھارت ہے جس نے اپنے 137 میچز میں سے 85 میچز جیتے ہوئے ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیت کر بہت خوشی ہے، جنوبی افریقا ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا، بابر اعظم کو بھی سیریز جیت کر کافی حوصلہ ملا، سینئرز کھلاڑی بھی ہماری پلاننگ میں شامل ہیں، ورلڈ کپ سے پہلے اچھی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version