سینیٹ الیکشن: پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے مسلم لیگی رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پرتحریک انصاف نے اعتراض دائر کیا تھا۔
گزشتہ روز پرویز رشید پر 6 اعتراضات داخل ہوئے جن میں سے پانچ اعتراضات رد کر دئیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق پرویز رشید پر پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے 60 لاکھ کے نادہندہ ہونے کا الزام ہے۔
لیگی رہنما پرویز رشید نے الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر بتایا کہ وہ پنجاب ہاؤس کو پیسے جمع کرانا چاہتے تھے مگر پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ نے ان سے پیسے وصول نہیں کیے اور وہ آج بھی پیسے جمع کرانے کے لیے تیار ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پرویز رشید اور پی ٹی آئی کے وکیل کا مؤقف سننے کے بعد لیگی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News