Advertisement

ڈسکہ میں پولیس نے ووٹرز کو ہراساں کیا، شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی ریفرنس مزید چلے گا یا نہیں فیصلہ محفوظ

مسلم لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں ڈاکا ڈالا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سازش بے نقاب ہوئی، اب یہ لوگ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، الیکشن کمیشن میں سماعت کیمروں کے سامنے ہونی چاہیے، جو ڈسکہ میں ہوا اس کے بعد ابھی تک نہ چیف سیکرٹری مل رہے ہیں نہ آئی جی اور ڈی آئی مل رہا ہے، الیکشن کمیشن کے پریذائیڈنگ آفیسر غائب ہو رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج پارلیمان مفلوج ہوچکی ہے، اسلام آباد میں ایک ماہ سے زائد سے وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے، آج سابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کٹہرے میں کھڑے ہیں، عدالتوں میں 10 وفاقی وزرا اور 3 سابق وزرائے اعظم کے کیس ہیں، یہاں عدل کا نظام بھی مذاق بن چکا ہے، احتساب کا ادارہ کرپشن میں ملوث ہے، لوگ کرپٹ حکومت کیساتھ نہیں چلنا چاہتے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں حلقے میں ری پولنگ ہو، حکومت خود الیکشن چوری کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version