وزیراعظم آج جہلم کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج جہلم کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر فواد چوہدری، معاون خصوصی ملک امین اسلم اور زلفی بخاری بھی ہوں گے۔
وزیراعظم جہلم اور چکوال کے علاقوں میں دو نئے نیشنل پارکس کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نیشنل پارک سالٹ رینج اور نیشنل پارک ٹلہ جوگیاں کا بھی افتتاح کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سالٹ رینج اور ٹلہ جوگیاں نیشنل پارکس کا رقبہ 13 ،13 ہزار ایکٹر پر مشتمل ہے، ٹلہ جوگیاں میں ہزاروں سال پہلے ہندوجوگی “چلہ”کاٹنے آتے تھے، سالٹ رینج اور ٹلہ جوگیاں کی تاریخ بابا گورو نانک اور بدھا سے جڑی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو سالٹ رینج کی لاکھوں پرانی تہذیب پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم ڈومیلی تقریب میں بریفنگ دیں گے۔
دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان “نندیاں” میں پرانا قلعہ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے، وزیر اعظم کے افتتاح کے بعد البیرونی رداس کو عوام کے لئے کھولا جائے گا۔
واضح رہے کہ جہلم اور چکوال میں مذہبی مقامات کھولنے سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا، وزیر اعظم عمران خان نے آثار قدیمہ کو محفوظ بنا کر سیاحت کے لئے کھولنے کی ہدایات دے رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

