Advertisement

حلیم عادل شیخ کو عدالت پہنچا دیا گیا

حلیم عادل

حلیم عادل

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو انسداددہشت گردی عدالت پہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور دیگر کے خلاف دہشتگردی دفعات کے تحت چار مقدمات درج ہیں، ان پر ضمنی الیکشن کے دوران کارسرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور ہوائی فائرنگ کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم پی اے حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں پر سرکار کی مدعیت میں چار مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں درج کرلیے گئے۔

Advertisement

مقدمات دہشتگردی، کار سرکار میں مداخلت، ہوائی فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

مقدموں میں حلیم عادل شیخ اور ان کے گارڈز کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق غلام حسین جوکھیو گوٹھ کے پولنگ سٹیشن میں پولیس کو جھگڑے کی اطلاع ملی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ حلیم عادل شیخ کیساتھ 40 سے 50 لوگ ہنگامہ آرائی کر رہے تھے۔

حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر فائرنگ کی گئی جس سے بھگدڑ مچی اور پولیس موبائل پر ڈنڈے مار کر گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔

Advertisement

واضح رہےکہ گرفتار ملزمان میں حلیم عادل سمیت سیکیورٹی گارڈز رمضان، غلام مصطفی، محمود بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version