Advertisement

27فروری کو پاک فضائیہ نے بھارتی خواب چکناچور کردیا، مشعال ملک

ممتازحریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا کہناہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارتی خواب چکناچور کردیا ، بھارت خطے میں حالات خراب کرنا چاہتا تھا۔

مشعال حسین ملک نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آرمڈ فورسز نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ پروفیشنل فورس ہیں۔

انہوں نے بھارت کے کشمیریوں پر مظالم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، بھارتی فوج چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتی ہے، بھارتی فوج نہتے نوجوانوں کو شہید کرتی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق میں آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، نوجوان بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کو خط لکھیں، ۔

انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری نو لاکھ بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ بھارت نے تمام حریت قائدین کو قید کر رکھا ہے۔

Advertisement

انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سیاسی قائدین کے رہائی کے لیے اقدامات اٹھائے، اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔

مشعال ملک کا کہناتھا کہ کشمیر میں لوگوں کو رنگ نسل، ذات دیکھے بغیر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جنت نظیر وادی میں 2 سال سے کرفیو نافذ ہے اور کشمیریوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری مظالم کا نشانہ پوری دنیا بھی بن سکتی ہے، کشمیر میں آرٹیکل 370 کا نفاذ غلط ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں،مودی سے کچھ بھی توقع رکھی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے امریکن انٹر فیتھ ہارمونی کے اسپیشل ڈلیگیشن کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Next Article
Exit mobile version