Advertisement

مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ لانچ کرنے کی وجہ بتا دی

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ لانچ کرنے کی وجہ بتا دی۔

 تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی روز سے مولانا طارق جمیل کی کاروباری دنیا میں قدم رکھنے  کی خبریں سامنے آرہی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ انہوں اپنے نام سے ایک برانڈ قائم کیا ہے۔

اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے یہ سوال پوچھا جانے لگا کہ ایم ٹی جے کے نام سے شروع کی جانے والی یہ کمپنی کس چیز کی ہوگی اور کیا اب اس کے ساتھ وہ اپنی دینی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں گے یا نہیں۔

گذشتہ روز طارق جمیل نے وضاحت دیتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مذہبی سرگرمیوں خصوصاً مدرسے چلانے کے لیے کاروبار کرنے کا بہت عرصے سے سوچ رہے تھے تاہم اب کووڈ 19 کے باعث انھیں اپنی اس سوچ کو عملی جامہ پہنانے کا موقع ملا۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ’برصغیر میں علما کا کاروبار کرنا یا تجارت کرنا عیب سمجھا جاتا ہے۔ یہ بات پتا نہیں یہاں کہاں سے آ گئی ہے۔‘

سوشل میڈیا پر صارفین طارق جمیل کے اس فیصلے پر انھیں مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version