ردالفساد کے4 سال مکمل،وزیراعلیٰ پنجاب کا پاک فوج کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی مسلح افواج کی بے مثال کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ردالفسادکے باعث وطن عزیز میں امن قائم ہوا ہے۔
آپریشن ردالفساد کے 4سال مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے افسروں اورجوانوں نے اپنی قیمتی جانیں دے کر امن کی آبیاری کی ہے-
عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، عوام کی بھرپور حمایت سے مسلح افواج آپریشن ردالفساد میں سرخرو رہی ہے-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ شہداء نے اپنی جانیں دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، قوم کو وطن پر قربان ہونے والے اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے محفوظ کل کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی-
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

