Advertisement

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے الآصف اسکوائر کے قریب مشترکہ کارروائی کی ہے جس کے دوران اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز اور پولیس کی الآصف اسکوائر کے قریب مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان میں اختر فاروق اور بشیر شامل ہیں جو کہ انتہائی مطلوب تھے۔

دوسری جانب شرافی گوٹھ میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ے ملزم کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل ، ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔

ایسٹ پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 48 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ملزمان کے پاس سے اسلحہ، چرس، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

Advertisement

 ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے بھی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ، گٹکا فروشی اور منشیات فروشی ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل میچز میں جوے سٹے کا کاروبار چلانے کے الزام پر ایس آئی یو پولیس نے مبینہ ٹاٶن میمن نگر کے علاقے میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران 3 تین جواری بکیوں کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ ڈیوائس اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں کاشف عرف ڈالڈا، محمد مزمل اور احمد رضا شامل ہیں۔ دوسری جانب نارتھ ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے یو ایس قونصلیٹ پرحملے کی منصوبہ بندی کرنے، جیل کے فرار دہشت گردوں کو پناہ فراہم کرنے والے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں میں اظہرالدین عرف ماما اور گبول عرف جمشید شامل ہیں۔

 پولیس حکام کا دعوٰی ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے جیل سے فرار ممتاز عرف فرعون اور احمد عرف منا کو افغانستان فرار کرانے کیلۓ سہولت کاری انجام دی تھی جبکہ گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان سے عسکری تربیت بھی حاصل کررکھی تھی۔

Advertisement

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

ایس آئی یو کا مبینہ ٹاٶن میمن نگر میں چھاپہ مار کرپی ایس ایل میں جوئے سٹہ کرنے والے3 تین بکی گرفتار کرلیے، ملزمان دبئی ایئران کی لائنز پر جوا لگا رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ ، انٹرنیٹ ڈیوائس اور دیگر سامان برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں پانی کا بدترین بحران ، شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version