Advertisement

زارا نعیم عالمی شہرت یافتہ امپائر کی بھتیجی نکلیں، جانئیے

دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی زارا نعیم آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

ورلڈ ریکارڈ ہولڈر زارانعیم نے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اے سی سی اے جیسے مشکل ترین امتحان میں ٹاپ کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ زارا نعیم عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار کی بھتیجی ہیں۔

زارا نعیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر علیم ڈار کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میری بھتیجی نے عالمی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

علیم ڈار نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اپنے ملک کیلئے ریکارڈ بنانا کسی کیلئے بھی بڑے اعزاز کی بات ہوتی ہے، اللہ نے مجھے بڑی عزت سے نوازا ہے اور امپائرنگ کے شعبے میں ملک کا نام روشن کر رہا ہوں۔

علیم ڈار نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ میری بھتیجی نے دنیا بھر میں اے سی سی اے کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version