Advertisement

پاکستان کی جانب سے سعودی شہریوں کو ریلیف

سعودی شہریوں کے لیے پاکستان وزٹ،ٹرانزٹ اور سیاحتی ویزہ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی شہری بغیر وزٹ، ٹرانزٹ اور سیاحتی ویزا فیس کے پاکستان آسکتے ہیں تاہم ورک اور بزنس ویزا فیس برقرار رہے گی۔

قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ سعودی شہریوں کے لیے وزٹ، ٹرانزٹ اور سیاحتی ویزہ مفت ہوگا البتہ ان سے پراسسنگ فیس وصول کی جائے گی اور پراسسنگ فیس 9 ڈالر یعنی 36 ریال رکھی گئی ہے۔

خالد مجید نے یہ بھی کہا کہ ورک اور بزنس ویزے کے لیے سنگل اینٹری بزنس ویزا فیس 90 دن کے لئے 100 ڈالر، ایک سال کے لئے 150 ڈالر جنکہ دو سال کے لئے 200 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

قونصل جنرل خالد مجید نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں سیاحت اور تجارت کے فروغ کو آسان کرنا چاہتی ہے جبکہ ای ویزے اور فیس کے خاتمے سے سعودی عرب سے پاکستان جانے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

Advertisement

دوسری جانب سعودی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے سدباب کے لیے پاکستان سمیت20ممالک پرعارضی پابندی عائد کردی ہے، سفارت کاروں، ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
پونچھ میں بھارتی فضائیہ پر حملے کی کوئی حقیقت نہیں، سابق وزیراعلیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا
موبائل استعمال نہ کرنے کے مشورے پر بہن نے بھائی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version