کوروناکیسز، اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی

عالمی وباء کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “میں تبلیغی جماعت کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے میری درخواست پر اسلام آباد میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کردیا ہے”۔
وفاقی وزیرکے مطابق اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی اجتماع یکم اپریل سے 4 اپریل تک ہونا تھا تاہم عالمی وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث انہوں نے تبلیغی جماعت کے منتظمین سے سالانہ اجتماع ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جو منظور کرلی گئی۔
I am very grateful to the Management of "Tableeghi Jamaat" that ON MY REQUEST, they have postponed their annual 'IJTEMA' in Islamabad, scheduled from 1st to 4th April. The request was made in view of the increasing cases of COVID-19 in the City. #NCOC #COVID19
Advertisement— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 30, 2021
خیال رہےکہ اسلام آباد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مہلک وباء کے شکار مریضوں کے لیے مختص اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز ناپید ہوچکے ہیں،
حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں گنجائش کم ہونے کے باعث کورونا مریضوں کے علاج کے لیے مزید 15 سرکاری اور نجی اسپتال مختص کردیے گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن ہے جب کہ تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے سمیت کورونا کے حوالے سے پابندیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

