پی ڈی ایم جماعتیں ضمنی اور سینیٹ الیکشن مشترکہ طور پر لڑینگے، عبدالغفور حیدری

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس ( پی ڈی ایم ) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں ضمنی اور سینیٹ الیکشن مشترکہ طور پر لڑینگے۔
کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل اور اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کے ہمراہ بات چیت میں غفور حیدر ی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار زیادہ کامیاب ہوئے، رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں لیکن سیٹیں حاصل کرینگے، ہم متحد ہوکر آئندہ بھی اسی طرح آگے بڑھتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک سینیٹ الیکشن کی وجہ سے سست روی کاشکار ہے تاہم 26 مارچ کو لانگ مارچ کیا جائے گا، پاکستان میں اس وقت تمام طبقے سراپااحتجاج ہیں۔
اس موقع پر اختر مینگل نے کہا کہ پہلے بھی اپوزیشن نےسینیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار کھڑے کئے ہیں، آج ہماری نشست ہوئی، مشترکہ امیدواروں کے بارے میں طے کیا گیا ہے، ہم کل بھی بیٹھیں گے۔
اختر مینگل نے کہا کہ آج کے اجلاس کے نتائج سینیٹ انتخابات کے دن ہی سامنے آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

