Advertisement

کورونا کیسز، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کو4 دن کیلئے بند کردیاگیا

کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز پر پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کو4 دن کیلئے بند کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کو احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد کرتے ہوئے 4 دن کیلئے بند کردیا گیا۔

خیال رہے کہ چند دن پہلے وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس  بورڈ کے ملازمین میں کورونا وائرس پایا گیاجس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کی تمام سہولیات جس میں جم، فٹ بال، بیڈمنٹن، ٹینس، اسکواش کورٹس وغیرہ بند کردیئے گئے ہیں۔

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے ملازمین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ گھروں میں رہتے ہوئے دفتری کام سر انجام دیں گے اور کوئی بھی ملازمین آؤٹ اسٹیشن بغیر اجازت چھٹی لے کر نہیں جا سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version